چوری کرنے والے علاقوں کو بجلی نہیں ملے گی ،عابد شیرعلی

19 May, 2017 نیو
اسلام آباد:عوام لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں اور وزیر مملکت پانی وبجلی نے بجلی کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کر دیا .عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بجلی کی پیداوار سترہ ہزار سات سو میگا واٹ سے بھی بڑھ گئی ساتھ ہی وزیر نمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اعلان کیا کہ ان علاقوں کو بجلی نہیں ملے گی جو بل نہیں دیتے اور بجلی چوری کرتے ہیں ۔ پاور جنریشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے اس لئے سحروافطار اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی جب کہ 85 فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا تاہم بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہوگی۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں بجلی کے مسائل پر نوٹس لیا ہے وہاں بہت زیادہ بجلی چوری اور کنڈا سسٹم عام ہے لیکن ہم کراچی کے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے نیپرا کو بھی کراچی کے مسئلے پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم نے بجلی کے شاٹ فال پر قابو پانے کا عزم کررکھا ہے ہماری حکومت نے بجلی پیداوار میں ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ اضافہ کیا رواں سال تاریخ کی سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی پیدا کی اور اسی سال موسم سرما تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آجائے گی جب کہ ہماری ہی حکومت میں بجلی کی پیدوار 22ہزار میگاواٹ تک پہنچے گی۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں

Watch Live News

نواز ،فضل الرحمن ملاقات, اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی

18 Aug, 2017 چینل-٥

لاہور(آئی اےن پی) سابق وزےر اعظم مےاں نوازشر ےف سے جے ےو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر ... مزید

بلاول کی جوشیلی تقاریر، لگتا ہے دوسرا بھٹو جنم لے رہا ہے ضیا شاہد کی بات پر زرداری کا شکریہ

18 Aug, 2017 چینل-٥

لاہور (سیا سی رپورٹر) کو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ای ... مزید

فوجی سربراہوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہ ہونے کا تاثر درست نہیں،نواز شریف

18 Aug, 2017 نیو

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاک فوج کے تمام سربراہوں ... مزید

سابق وزیراعظم ”نیب“ کے سامنے پیش ہونگے یا نہیں؟, بڑی خبر آگئی

18 Aug, 2017 چینل-٥

لاہور (اے این این، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن ن ... مزید

”آئین سے 62،63نکالا جاسکتا ہے مگر نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا“ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

18 Aug, 2017 چینل-٥

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گف ... مزید

خاندان سمیت جیل جانے کو تیار،لیکن, سابق وزیراعظم نے اہم شرط بھی بتادی

18 Aug, 2017 چینل-٥

اسلام آباد (صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ اداروں ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB