ایک ٹویٹ ثانیہ مرزا کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی ، فوراََ ڈیلیٹ کرنا پڑی

19 May, 2017 نیو
لاہور :شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا جھوٹ بولا کہ وہ آسانی سے پکڑا گیا جس کے بعد ثانیہ مرزا کو کافی شرمندگی ہوئی اور انہوں نے جلدی سے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ۔ ثانیہ مرز نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا اور وہ ٹویٹ ایسا تھا کہ جسے آسانی سے پکڑا جا سکتا تھا اور ایسا ہی ہوا جب ایک صارف نے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کر کے بتایا کہ آپ نے جھٹ بولا ہے ۔جس کے بعد ثانیہ نے وہ ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے سمارٹ فون کی تشہیر کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا تو ثانیہ مرزا سمیت کئی مشہور شخصیات کو اس کام کیلئے منتخب کر لیا۔ لہٰذا اس مہم کیلئے ثانیہ مرزا نے ایک ٹویٹ کی لیکن فوراً ہی یہ انکشاف ہو گیا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں ون پلس 3T چند مہینوں سے استعمال کر رہی ہوں اور اس سمارٹ فون کو استعمال کرنے کا بہت ہی لطف آیا ہے۔“ ان کا پیغام جیسے ہی جاری ہوا تو ایک ٹوئٹر صارف نے ان کا جھوٹ پکڑ لیا کیونکہ ٹویٹ کے نیچے ہی یہ بھی لکھا آ رہا تھا کہ انہوں نے یہ پیغام اپنے آئی فون سے جاری کیا ہے حالانکہ وہ اپنے پیغام میں ون پلس کمپنی کے سمارٹ فون 3T کے استعمال کرنے کی بات کر رہی تھیں۔ صارف نے جیسے ہی ان کا یہ جھوٹ پکڑا اور ثانیہ مرزا کی توجہ دلائی تو انہوں نے فوراً ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

Watch Live News

چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کا آغاز

18 Aug, 2017 نوائے وقت

کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی گالف کلینڈر کے سب سے بڑے ایونٹ چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف ... مزید

پہلاٹیسٹ : کک ‘روٹ کی سنچریاں ‘انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز کیخلاف3وکٹوں پر 332رنز

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لندن (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 3وکٹوں ... مزید

کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے  ... مزید

سپاٹ فکسنگ: ناصر جمشید نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر اعتراضات اٹھا دئیے

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ناصر جمشید کیس کی سما ... مزید

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ‘اس بارکم پاکستانی کرکٹرز شرکت کر سکیں گے

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اس بارکم پاکستانی کرکٹرز شرک ... مزید

پاکستان سے سکواش کو کچھ نہیں ملا‘جہانگیر خان کا شکوہ

18 Aug, 2017 نوائے وقت

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہاہے کہ سکواش نے پ ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB