ناصر جمشید نے پی سی بی کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے دی

19 May, 2017 اب تک
ناصر جمشید نے پی سی بی کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے دیلاہور: (19 مئی 2017) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر ناصر جمشید نے مقدمے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو میں پاکستان کے سابق اوپنر ناصر جمشید نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی ان کا نام بدنام کر رہا ہے۔ انہوں نے بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے خلاف جو بھی ثبوت ہیں عدالت میں پیش کرے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ پی سی بی میری خاموشی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اب انہیں جواب دینے اور عدالت لے جانے کا وقت ہے۔The PCB is taking advantage of my silence. Time to answer back and take them to court. pic.twitter.com/e2XQ575qyY— Nasir Jamshaid (@nasirjamshaid77) May 17, 2017ناصر جمشید نے کہا کہ پی سی بی میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے جہاں کھلاڑیوں کو بلا کر میرے خلاف بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے خلاف ثبوت عوام کے سامنے لائیں۔ پروفیشنلزم نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے، اس سب سے میری ذاتی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔ میں نے اپنے وکیل سے مشاورت کی ہے اور ہم اسے چیلنج کرتے ہوئے پی سی بی کو عدالت لے کر جائیں گے۔یہ بھی پڑھیےاسپاٹ فکسنگ کیس: شرجیل خان نے ٹریبونل کو جواب جمع کرادیااسپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی کا محمد نواز کو نوٹس جاری
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: