بجلی کی پیداوار میں2013 سے اب تک 6133 میگا واٹ کا اضافہ ہوا

19 May, 2017 نیو
اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہاہے کہ بجلی کی پیداوار میں2013 کے بعد سے اب(2017) تک 6 ہزار 1سو 33 میگا واٹ کا اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے کے دوران 5567 میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ،مئی2013 میں بجلی کی طلب 15 ہزار 899 میگا واٹ تھی جو مئی2017میں بڑھ کر 20 ہزار 807 میگا واٹ ہو گئی۔ جمعہ کو وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار میں2013 سے اب تک 6 ہزار 1سو 33 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ،جبکہ اسی عرصے کے دوران دومراحل میں 5567 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ، جس میں نئی پیداوار کی 1420 میگا واٹ بھی شامل ہے جو آزمائش کے مختلف مرحلوں میں ہے۔ مئی2013 میں بجلی کی طلب 15 ہزار 899 میگا واٹ تھی جو مئی2017میں بڑھ کر 20 ہزار 807 میگا واٹ ہو گئی،ترجمان کے مطابق گزشتہ 4سالوں میں بجلی کی طلب میں بڑی مقدارمیں اضافہ ہوا جب کہ بجلی کی پیداوار بہتر ہونے کی وجہ سے شارٹ فال میں کمی آئی ۔ 2013 میں ملک میں بجلی کی پیداوار کا شارٹ فال کی شرح 44.6 فیصد تھی جو 2017 میں کم ہو کر 20.3 فیصد ہو گئی ہے،اسی طرح بجلی کی پیداوار کی شرح 2013 میں 59.4 فیصد تھی جو 2017 میں بڑھ کر 72.5 فیصد ہو گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق نئے پاور پلانٹس پائپ لائن میں ہیں جن سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی ،2018میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی۔

Watch Live News

کراچی:آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

24 May, 2017 نیو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے اور ... مزید

میجرگگوئی کوایوارڈ دینا انسانیت کی توہین ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹرایمنسٹی

24 May, 2017 اب تک

میجرگگوئی کوایوارڈ دینا انسانیت کی توہین ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹرایمنسٹیسرینگر: ( 24 مئی 2017) ... مزید

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور کھلاڑی کی خالد لطیف کیخلاف گواہی

24 May, 2017 اب تک

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور کھلاڑی کی خالد لطیف کیخلاف گواہیلاہور: ( 24 مئی 201 ... مزید

سونے کے ورق میں لپٹی آئس کریم فروخت کیلئے پیش

24 May, 2017 نوائے وقت

دبئی (نیٹ نیوز) کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ محاورہ عرب ریاست ابوظہبی کے ا ... مزید

بھارت: ہاتھی نے فٹبال کھیلتے ہوئے سڑک بلاک کر دی

24 May, 2017 نوائے وقت

نئی دہلی (نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے اکثر افراد کو اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر دھرنا دیتے ہوئے ... مزید

کلبھوشن دہشتگرد ہے، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

24 May, 2017 اب تک

کلبھوشن دہشتگرد ہے، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسطنئی دہلی: (24 مئی 2017) نئی دہلی میں پاکست ... مزید

لاہور: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 18 افراد گرفتار

24 May, 2017 اب تک

لاہور: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 18 افراد گرفتارلاہور: (24 مئی 2017) لاہور  ... مزید

ٹرمپ کے مبینہ پرستار کی ہنگامہ آرائی، شنگھائی سے نیوجرسی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

24 May, 2017 نوائے وقت

شنگھائی (نوائے وقت نیوز)صدر ٹرمپ کے مبینہ پرستار کو ہنگامہ آرائی کرنے پر شنگھائی سے نیو جر ... مزید

ہانگ کانگ میں 20 فٹ لمبا جوتا تیار

24 May, 2017 نوائے وقت

ہانگ کانگ (نوائے وقت نیوز) نت نئے ڈیزائن اور سٹائل کے جوتے تو دنیا بھر میں بہت تیار کئے جا ... مزید

دبئی میں روبوٹ پولیس اہلکار نے کام شروع کر دیا

24 May, 2017 نوائے وقت

دبئی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی 2050ءتک پولیس کو بہتر بنا کر دبئی کو دنیا ک ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB