لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے کم ازکم صدقہ فطر 100 روپے مقرر

16 Jun, 2017 نوائے وقت
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں آج سے لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے، بادشاہی مسجد، جامع مسجد داتا دربار، جامع مسجد القادسیہ، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، مسجد وزیر خان اور ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام ٹائون شپ میں، مسجد شہدائ، سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افراد کیلئے اعتکاف کے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ طاق راتوں میں خصوصی دعوتی و تبلیغی پروگرام بھی ہوں گے‘ ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اور رات عبادت کے بعد نماز فجر کے متصل بعد خیموں میں داخل ہوں گے۔ مسجد القادسیہ میں مردوں کی طرح سینکڑوں خواتین بھی اعتکاف کرتی ہیں جن کیلئے شرعی پردہ کا مکمل انتظام موجود ہوتا ہے۔ معتکفین کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی قیمت کے لحاظ سے فطرانہ فی کس 100، جو کی قیمت کے لحاظ سے 240 روپے فی کس ، کھجور کی قیمت کے لحاظ سے 1600روپے فی کس جبکہ کشمش کی قیمت کے لحاظ سے بھی فطرانہ 1600 روپے فی کس کے حساب سے ادا کیا جاسکتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: