عالمی عدالت نے کلبھوشن کیس میں بھارتی درخواست مسترد کر دی

16 Jun, 2017 نیو
اسلام آباد:پاکستان کو کلبھوشن کیس میں ایک بڑی کامیابی اس وقت مل گئی جب عالمی عدالت نے بھارت کو کلبوشن کیس میں مزید وقت دینے سے معذرت کر لی ۔تفصیلات کے مطابقبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی کلبھوشن کے حوالے سے دعوٰی داخل کرنے کے لیے دسمبر تک کے وقت کی درخواست مسترد کردی۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے مطابق ’ بھارت نے کلبھوشن کے حوالے سے دعوٰی داخل کرنے کے لیے دسمبر تک کا وقت مانگا تھا، بھارت کا موقف تھا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے اس لیے تمام امور کی انجام دہی کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔‘ تاہم پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ ’ عالمی عدالت انصاف کورٹ آف اپیل نہیں، عالمی عدالت نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا فیصلہ کرنا ہے، جبکہ قونصلر رسائی کے معاملے پر دعوٰی دائر کرنے کے لیے دو سے تین ماہ کافی ہیں۔‘ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ’ عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی دسمبر تک کے وقت کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے حوالے سے 13 ستمبر تک دستاویزات اور تحریری شکایت جمع کرائے۔‘۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے خط لکھ کر پاکستان کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے رجسٹرار نے ہالینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے عدالتی پیش رفت سے اٹارنی جنرل دفتر کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دسمبر تک اپنا جواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گا، جبکہ کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت جنوری 2018 میں مقرر ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کلبوشن کی سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ جس کے بعد عالمی عدالت اس کیس کو دیکھ رہی ہے ۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Watch Live News

پیٹو لڑکی نے نوڈلز سے بھرا پیالہ 25منٹ میں چٹ کر دیا

22 Jul, 2017 نوائے وقت

آکلینڈ( نیٹ نیوز) یوں تو لڑکیاں ڈائٹ کے معاملے بہت احتیاط سے کام لیتی اور کیلوریز سے پاک ک ... مزید

ناروے: خطروں کے کھلاڑیوں کا بیس جمپنگ کا مظاہرہ

22 Jul, 2017 نوائے وقت

اوسلو( نیٹ نیوز) ناروے کے پہاڑی علاقے میں بہادر خطروں کے کھلاڑیوں نے ونگ سوٹ پہن کر بیس جم ... مزید

کینیڈا: سالانہ شو میں جدید بائیکس توجہ کا مرکز بن گئیں

22 Jul, 2017 نوائے وقت

ٹورنٹو( نیٹ نیوز) کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ دنوں سالانہ سائیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس ... مزید

’جے آئی ٹی‘ رپورٹ، ملکی سیاسی فضا میں ہل چل: تجزیہ کار

22 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں ممتاز ماہر قانون ذوالفقار احمد بھٹا؛ مسلم لیگ ن ... مزید

کراچی پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر۔ایک ماہ میں 7 اہلکار شہید

22 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

 ... مزید

سنی لیون ماں بن گئیں

22 Jul, 2017 نیو

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنی لیون ماں بن گئیں لیکن نہ تو سنی لیون اپنے شوہر ڈینیل ویبر ... مزید

Load More

Comments & Reviews

Its a Great achivement.Shabash MeRe Shero.Do More
Rizwan khan, Uae Jun 18, 2017

Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB