رنبیر کپور کا بالی وڈ میں اقربا پروری کا اعتراف

19 Jun, 2017 بی بی سی اردو
بالی وڈ میں اقربا پروری کے الزامات لگتے رہے ہیں لیکن بالی وڈ کے ایک بڑے خاندان کے فرد نے پہلی بار اس کی موجودگی کو تسلیم کیا ہے۔
رنبیر کپور

رنبیر کپور نے قطرینہ کیف کے ساتھ فیس بک لائیو میں یہ باتیں کہیں

بالی وڈ میں اقربا پروری کے الزامات لگتے رہے ہیں لیکن بالی وڈ کے ایک بڑے خاندان کے فرد نے پہلی بار اس کی موجودگی کو تسلیم کیا ہے۔

کپور خاندان کے نوجوان اداکار رنبیر کپور نے سنیچر کو قطرینہ کیف کے ساتھ اپنی فلم 'جگا جاسوس' کے پروموشن کے دوران فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کی بات تسلیم کی۔

٭ کیا پرسنل کیمسٹری ضروری ہے؟

٭ کرن اور کنگنا کی نوک جھوک تلخی میں تبدیل

خیال رہے کہ اداکارہ کنگنا راناوت نے گذشتہ دنوں بالی وڈ میں اقربا پروری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور رد عمل میں ان پر بھی تنقید ہوئي تھی۔ کنگنا نے کرن جوہر کے پروگرام میں اقربا پروری کا معاملہ اٹھایا تھا۔

رنبیر کپور نے اس پر کھل کر جواب دیا اور کہا کہ بالی وڈ میں اقربا پروری ہے۔

قطرینہ کیف اور رنبیر کپور

قطرینہ کیف اور رنبیر کپور ان دنوں فلم جگا جاسوس کی پروموشن میں مشغول ہیں

رنبیر کپور نے کہا: 'یہ ہر جگہ ہے لیکن فلم انڈسٹری میں زیادہ ہے۔ میں اسے کس طرح دیکھتا ہوں اس پر اپنے خاندان کے تناظر میں ہی بات کر سکتا ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ میرے پردادا (پرتھوی راج کپور) نے سخت محنت کی تھی۔ اس محنت کی وجہ سے پیشہ ورانہ زندگی میں ان کے بچوں کو بھی مواقع ملیں۔'

رنبیر نے مزید کہا: 'میں نے بھی اپنے بچوں کے لیے سخت محنت کرنا چاہوں گا تاکہ انھیں اچھے مواقع اور پلیٹ فارم مل سکے۔ اس کے بعد پھر سب ان کی صلاحیت پر منحصر ہے۔ میں بہت ایمانداری سے کہتا ہوں کہ بالی وڈ میں اقربا پروری ہے۔'

کریتی سینن

کریتی سینن کی فلم رابطہ گذشتہ دنوں ریلیز ہوئی ہے

اس سے قبل بھی کئی لوگوں نے بالی وڈ میں اقربا پروری پر بات کی تھی۔ فلم رابطہ کی اداکارہ کریتی سینن نے کہا تھا: 'اگر میں یہ کہوں کہ بالی وڈ میں اقربا پروری نہیں تو میں نابینا ہوں۔'

اکشے کمار کے ساتھ اپنے فلمی کریئر کی ابتدا کرنے والی اداکارہ کیارا اڈوانی نے کہا کہ ہر جگہ کی طرح بالی وڈ میں بھی اقربا پروری ہے لیکن اس سے باہر سے آنے والوں کے لیے دروازے بند نہیں ہیں۔'

اداکار سنیل شیٹی نے اس مسئلے پر کہا تھا کہ 'تمام والدین اپنے بچوں کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔'

اداکار کمل حاسن کی بیٹی شروتی حاسن نے کہا 'اقربا پروری سکے کا ایک پہلو ہے اور سکے کے دو رخ ہوتے ہیں یعنی انڈسٹری والوں اور باہر والوں دونوں کے لیے برابر کے مواقع ہیں۔'

Watch Live News

نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم دی اسٹارکا پہلاٹیزر جاری

28 Jul, 2017 نوائے وقت

ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم دی اسٹارکا پہلاٹیزر ٹریلر جاری کر د ... مزید

ہالی ووڈ تھرلر فلم گھوسٹ ہاوس کانیا ٹریلر جاری

28 Jul, 2017 نوائے وقت

دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم گھوسٹ ہاوس کانیا ٹریلر جاری کرد ... مزید

رنبیر کپور کے ساتھ دوستی کی خبریں افواہ ہیں

28 Jul, 2017 چینل-٥

کراچی( شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان دوستی  ... مزید

میکاسنگھ کاپاکستانی یوم آزادی کے جشن میں شرکت کا اعلان

28 Jul, 2017 چینل-٥

لاہور/نئی دہلی(شوبز ڈیسک) مشہور گلوکار میکا سنگھ پاکستان کے یوم آزادی کے جشن میں شرکت کریں ... مزید

مہوش حیات آزادی کا جشن منانے بطور گلوکارہ امریکہ جائیں گی

28 Jul, 2017 چینل-٥

لاہور (شوبز ڈیسک)لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات بطور گلوکارہ جشن آزادی منانے ا ... مزید

کیف و سرور‘نامعلوم افراد 2 کا آئٹم سانگ ریلیز

28 Jul, 2017 چینل-٥

کراچی (شوبز ڈیسک)فلم ’نامعلوم افراد‘ کے سیکوئل کا تو مداح بے صبری سے انتظار کر ہی رہے ہیں، ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB