سلمان خان نے عامر خان کے ہاتھ پیر باندھنے کی خواہش ظاہر کردی

19 Jun, 2017 اب تک
سلمان خان نے عامر خان کے ہاتھ پیر باندھنے کی خواہش ظاہر کردیممبئی: (16 جون 2017) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ عامر خان کے ہاتھ پیر باندھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ تیسری بار شادی نہ کر سکیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری شادی کے حوالے سے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ عامر خان کے ہاتھ پیر باندھنا چاہتے ہیں تاکہ عامر خان تیسری بار شادی نہ کرسکیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر خان نے سلمان کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے مذاقاً کہا تھا کہ انہیں اب شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہیے لیکن مجھے معلوم ہے سلمان آسانی سے نہیں مانیں گے۔ لہٰذا ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر شادی کروانی ہو گی۔ حال ہی میں جب سلمان خان کو فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر کے موقع پرعامر خان کی شادی والی بات یاد دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ’’ہاں میں نے عامر کا یہ بیان پڑھا تھا، اس کے جواب میں میں صرف یہ ہی کہنا چاہوں گا کہ میں بھی عامر کے ہاتھ پاؤں باندھنا چاہوں گا تا کہ وہ  تیسری بار شادی نہ کرسکیں‘‘۔یہ بھی پڑھیےپاکستان کے ساتھ جنگ چاہنے والوں کو بندوقیں لے کر بارڈر پر بھیج دینا چاہیے، سلمان خانسلمان خان نے دبنگ تھری کیلئے ڈائریکٹر کا انتخاب کرلیا
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: