دنیا میں اس وقت ساڑھے چھ کروڑ افراد بے گھرہیں،اقوام متحدہ

19 Jun, 2017 نیو
نیویارک:اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اس وقت دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ افراد مہاجر ہیں، پناہ کے متلاشی ہیں یا پھر اپنے ہی ملک میں بے گھر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2015 کے مقابلے پر 2016 میں اس تعداد میں تین لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ تعداد 2014 تا 2015 کے مقابلے پر خاصی کم ہے جب تقریباً 50 لاکھ افراد بےگھر ہوئے تھے۔ تاہم اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزینان فلیپو گرانڈی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود یہ بین الاقوامی سفارت کاری کی مایوس کن ناکامی ہے۔انھوں نے کہاکہ ا یسا لگتا ہے کہ دنیا امن قائم کرنے کے قابل نہیں رہی۔ آپ دیکھتے ہیں کہ پرانے تنازعات اب بھی جوں کے توں چلے آ رہے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ نت نئے تنازعات بھی بیدار ہو رہے ہیں، اور ان دونوں کے نتیجے میں لوگ در بدر ہو رہے ہیں۔ جبری دربدری کبھی نہ ختم ہونے والی جنگوں کی علامت ہے۔گرانڈی نے خبردار کیا کہ اس کا بوجھ دنیا کے غریب ترین ملکوں پر پڑ رہا ہے، کیوں کہ دنیا کے 84 فیصد سے زیادہ پناہ گزینوں کا تعلق غریب اور متوسط آمدنی والے ملکوں سے ہے۔ انھوں نے کہاکہ میں افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے کم وسائل کے حامل ملکوں سے یہ کیسے کہہ سکتا ہوں کہ وہ پناہ گزینوں کو قبول کریں جب کہ امیر ملک ایسا کرنے سے انکاری ہیں؟اقوامِ متحدہ نے امید ظاہر کی کہ اس رپورٹ کی اشاعت سے امیر ملکوں کو دوبارہ سوچنے کا موقع ملے گا کہ وہ نہ صرف زیادہ پناہ گزینوں کو قبول کریں، بلکہ امن کی ترویج اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھی حصہ ڈالیں۔ وقت دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ افراد بےگھر ہیں، سوا دو کروڑ مہاجر ہیں، چار کروڑ اپنے ہی ملک میں بےگھر ہیں،28 لاکھ دوسرے ملکوں میں پناہ کے متلاشی ہیں۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

Watch Live News

قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحاتی بل پر اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات

18 Aug, 2017 چینل24

اسلام آباد(24 نیوز) قومی اسمبلی میں (na meeting) انتخابی اصلاحاتی بل پر اپوزیشن جماعتوں ن ... مزید

مجید خان اچکز ئی کی ضمانت پر اختلاف ،کیس ریفری جج کے حوالے

18 Aug, 2017 نیو

کوئٹہ: بلو چستان ہائیکو رٹ کے دو رکنی بینچ نےرکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکز ئی کی ضمانت پ ... مزید

پشاور میں ڈینگی کے لمبے ڈیرے، 24نئے مریض داخل ،تعداد700سے تجاوز کرگئی

18 Aug, 2017 نیو

پشاور : پشاور میں ڈینگی نے لمبے ڈیرے ڈال لئے، ایک دن میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 24نئے مریض  ... مزید

پشاور میں ڈینگی نے لمبے ڈیرے، 24نئے مریض ،تعداد700سے تجاوز کرگئی

18 Aug, 2017 نیو

پشاور : پشاور میں ڈینگی نے لمبے ڈیرے ڈال لئے، ایک دن میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 24نئے مریض  ... مزید

مسلم لیگ (ن) کو سیاست چلانے کیلئے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں: سعد رفیق

18 Aug, 2017 نیو

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و ... مزید

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

18 Aug, 2017 نیو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے لئے ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB