جنوبی افریقا نے ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 340 رنز سے شکست دیدی

17 Jul, 2017 چینل24
ویب ڈیسک): جنوبی افریقا نے ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 340 رنز سے شکست دے کر دوسرا ٹیسٹ میچ جیت لیا، 474 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم محض 133 رنز ہی بناسکی۔ناٹنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم پروٹیز باولرز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے بے بس ہو گئی۔ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے 474 رنز کے تعاقب میں پوری انگلش ٹیم 133 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔سابق کپتان الیسٹر کک 42، معین علی 27، بین سٹوکس 18 اور جمی بریسٹو16 رنز بناسکے۔ جنوبی افریقا کے فلینڈر اور کیشور مہاراج نے 3، 3 جبکہ اولیور اور کرس مورس نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔میچ میں عمدہ باولنگ کرنے پر فلینڈر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی اس کامیابی کے بعد چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1٫1 سے برابر ہو گئی۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 211 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: