بن مانسوں نے ”سپائیڈرمین“ کو پچھاڑ دیا

17 Jul, 2017 نیو
لاس اینجلس :رواں ہفتے دو نئی فلمیں ”وارفار دی پلانیٹ آف دی ایپس“ اور ” وش اپون“ نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ فلم ”وارفاردی پلانیٹ آف دی ایپس“ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی اور اس نے اپنی نمائش کے ابتدائی تین روز میں 6ارب روپے کمائے۔بلاک بسٹرسائنس فکشن فلم ”رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس“ کے سیکوئل ”وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس“ کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم 14جولائی کو ریلیز ہوئی ہے جو 5ارب 93کروڑکماکر پہلے نمبر آ گئی۔ ”سپائیڈرمین : ہوم کمنگ“ اس ہفتے مزید 4ارب 75کروڑ کما کر دوسرے نمبر براجمان ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: