انقلاب نہ آیا تو غریب ہمیشہ غریب رہے گا، نواز شریف

12 Aug, 2017 نیو
لاہور: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف4 روز بعد جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچ گئے، صوبائی دارلحکومت پہنچنے پر نواز شریفکا کہنا ہے کہ جو منظر آج میں دیکھ رہا ہوں وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ، انہوں نے کہا کہ 4 روز بعد لاہور پہنچا ہوں،میں نے لوگوں کے جذبات دیکھےہیں، یہ جذبہ ایک انقلاب کا پیش خیمہ ہے، اگر یہ انقلاب نہ آیا تو غریب ہمیشہ غریب رہے گا۔لاہور پہنچنے پر داتا دربار میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور کے غیور باسیوں آپ نے مجھے وزیراعظم بناکر اسلام آباد بھیجا تھا لیکن 5لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیدیا۔پاکستان کا بچہ بچہ سراپا احتجاج ہےکہ نواز شریف کو کیسے ناااہل کردیا، مجھے نااہل کرنے کی وجہ دیکھ لیں،کیا آپ کویہ وجہ سمجھ آتی ہے، ان کا کہنا تھا کہمجھے یہ کہہ کرنااہل کردیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی،تنخواہ نہیں لی توکیا ہوا،اگرلے بھی لیتا توکیا حرج تھا۔سابق وزیراعظم نے شرکاکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے کہا تھا کہ بجلی اور گیس دو ،گیس اور بجلی آئی ہے ، آپ کہیں گے ووٹ کی عزت اور حرمت ہونی چاہیے تو نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے ۔ مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں ہے میری جان تو آپ ہیں ۔ نواز شریف نے کبھی دھوکا نہیں کیا ۔۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: