فاسٹ باؤلرحسن علی ان فٹ ،دوسرے میچ میں شرکت نہیں کریں گے

13 Sep, 2017 نیو
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حسن علی دوسرے میچ سے قبل ان فٹ ہو گئے ۔ کمر میں تکلیف کے باعث وہ آج کے میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ ان کی جگہ ٹیم میں عثمان شنواری کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ فاسٹ ابؤلر حسن علی نے چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے "گولڈن بال" بھی حاصل کی تھی ۔ ورلڈ الیون کیخلاف پہلے میچ میں فاسٹ باؤلر کع ئی وکٹ حاصل نہیں کر پائے لیکن انہوں نے شاندار باؤلنگ کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔آخری اوور میں انہوں نے ڈیرن سیمی کو شاندار یارکر مارا جس پر ڈیرن سیمی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم نے کل کے میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست سے دوچار کیا.قومی ٹیم کے 197 رنز کے جواب میں ورلڈ الیون کی ٹیم 177 رنز ہی بنا سکی ۔قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 86 رنز اسکور کیے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: