پاناما فیصلے پر شریف فیملی کی نظرثانی درخواست پر سماعت دوسرے روز جاری

14 Sep, 2017 نیو
اسلام آباد: پاناما فیصلے پر شریف فیملی کی نظرثانی درخواست پر دوسرے روز بھی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرسربراہی جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث آج اپنے دلائل مکمل کریں گے۔ واضح رہے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گزشتہ روز دلائل دیتے ہوئے کہا بہتر ہو گا آج عدالتی وقفے تک دلائل مکمل کر لیں کیونکہ جمعہ کے بعد بینچ دستیاب نہیں ہوگا۔ مزید برآں حدیبیہ پیپر ملز کیس پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی جانب سے اپیل دائر نہ کر نے کے خلاف شیخ رشید احمد کی اپیل کو بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ دوران سماعت بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے استفسار پر شیخ رشید نے بتایا کہ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل داخل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک اپیل داخل نہیں کرائی گئی اسلئے یہ درخواست دائر کی گئی۔ تاہم عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اورجسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر سربراہی 5 رکنی لارجر بینچ اسکی سماعت کریگا۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماریایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: