بھارتی سٹار نے کرکٹ چھوڑدی شائقین کرکٹ سکتے میں آگئے

11 Oct, 2017 نیو
بھارتی سٹار نے کرکٹ چھوڑدی شائقین کرکٹ سکتے میں آگئے بھارتی پیسر اشیش نہرا نے کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا نئی دہلی : سینئر بھارتی پیسر اشیش نہرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا ارادہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق یکم نومبر کو نیوزی لینڈ سے اپنے ہوم گرانڈ دہلی میں میچ کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کااعلان کرسکتے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر 38 برس ہے، انھیں آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے بھی منتخب کیا گیا تاہم ابتدائی دونوں میچز کی الیون میں وہ جگہ نہیں بنا سکے۔سابق اوپنر وریندرسہواگ نے نہرا کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر سچن ٹنڈولکر 40 برس کی عمر تک کھیل سکتے ہیں تو اشیش نہرا کیوں نہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: