ون ڈے سیریز ‘پاکستان کا سری لنکا کیخلاف کل سے نیا امتحان شروع

12 Oct, 2017 نوائے وقت
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کےخلاف پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان‘ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا ۔ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹرز کی دبئی میں ٹریننگ جاری ہے، فخر زمان، احمد شہزاد، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، جنید خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں فل سوئنگ سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کی جبکہ پاوورہٹنگ بیٹنگ پریکٹس بھی کی جارہی ہے۔سرفراز احمد، بابر اعظم، حارث سہیل اور حسن علی نے ون ڈے سکواڈ کوجوائن کرلیا اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: