سندھی ٹوپی اور اجرک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے سینٹ میں بڑی رہنما نے اہم الزام لگا دیا

12 Oct, 2017 نیو
سندھی ٹوپی اور اجرک کو نشانہ بنایا جا رہا ہےسینٹ میں بڑی رہنما نے اہم الزام لگا دیاکلچر پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا : سسی پلیجو اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما سسی پلیجو نے کہا کہ کلچر پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ، ہمارے سندھ میں سندھی ٹوپی اور اجرک کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور آج ہر سال ایک قومی دن اسی حوالے سے منایا جارہا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ سرکاری چینلز پر ایسے پروگرام نشر ہوں جس سے پھر قومی دن منانے کیلئے صوبے اپنا کردار ادا کریں۔ سینٹ میں انہوں نے کہا کہ ہربل کے مثبت اثرات بھی ہیں ، صبح کا شو گھریلو خواتین سمیت ہم سب کو بہت سی معلومات فراہم کرتا ہے جیسا کہ میں اس بل کی مخالفت تو نہیں کرتی البتہ بہت سارے ایسے مولوی حضرات بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ قرآن شریف اوراحادیث مبارکہ کے حوالے دے کر باتیں کررہے ہوتے ہیں ۔ پیمرا سے سوال یہ ہے کہ کیا ان سے متعلق کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود ہے یا نہیں ؟ علاوہ ازیں آج کے تجزیہ نگار صبح جنگ اور شام کو امن کراتے پھرتے ہیں جس سے پورا ملک ایک ہیجان کی کیفیت میں مبتلاء ہے اوریہ حقیقت ہے کہ میڈیا نیوکلیئر سے زیادہ سخت میزائل بن چکا ہے ۔دھنیا ادرک کے ٹوٹکے کی افادیت اپنی جگہ محفوظ ہے کیونکہ ہماری مائیں اور معتبر خواتین گھروں میں ایسی خوراکیں بھی دیا کرتی ہیں ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: