جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے7 ایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش، 7جج کے نام ڈراپ کردیئے گئے

12 Oct, 2017 نوائے وقت
اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے7 ایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کردی ہے جبکہ 7جج کے نام ڈراپ کردیئے گئے ہیں ۔جمعرات کو چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کی سربراہ ی میں ججزتعیناتی کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں فاضل ججز کے ناموں کا جائزہ لیا گیا اور لاہور ہائیکورٹ کے7 ایڈیشنل ججزجسٹس مجاہد مستقیم،جسٹس طارق افتخار،جسٹس امجد جاوید گورال،جسٹس طارق سلیم، جسٹس جواد حسین اورجسٹس مزمل اختر اور جسٹس چودھری عبدالعزیز کو بھی ایک سال توسیع دینے کی سفارش کر دی گئی ۔ دریں اثناجوڈیشل کمیشن نے7ایڈیشنل ججزکے نام ڈراپ کردیئے ہیں جن میں جسٹس عبدالستار، جسٹس حبیب اللہ عامر ، جسٹس بشیر پراچہ، جسٹس احمد رضا گیلانی ،جسٹس مدثرعباسی، جسٹس محمدعلی اور جسٹس عبدالرحمان اورنگزیب کے نام شامل ہیں ۔جوڈیشل کمیشن نے سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: