دلہن نے ڈرائیونگ کی اجازت کیوں مانگی، سعودی دلہا رشتہ ختم کرکے چلاگیا

12 Oct, 2017 نوائے وقت
سعودی شہری نے اپنی ہونے والی بیوی سے محض اس لیے شادی کرنے سے انکار کردیا کیونکہ خاتون نے گاڑی چلانے کی اجازت مانگی تھی تقریب میں موجود رشتہ داروں نے دولہے کو بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانا اور رشتہ ختم کرکے چلا گیا ,دولہا اپنی ہونے والی بیوی کو 40ہزار ریال حق مہر اور شادی کے بعد نوکری کرنے کی اجازت دے چکا تھا. سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن ایک ایسا انوکھا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں ایک شخص نے نکاح سے صرف چند منٹ قبل اس وقت شادی سے انکار کردیا جب خاتون کے والد نے بیٹی کی خواہش کو دلہے کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی کے پاس اپنی گاڑی کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے, اس لیے بیٹی کو شادی کے بعد ڈرائیورنگ کرنے کی اجازت دی جائے جس پر دولہا چونک گیااور غصے میں آکرشادی سے انکار کردیا۔تقریب میں موجود رشتہ داروں نے دولہے کو بہت سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانا اور رشتہ ختم کرکے چلا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دولہا اپنی ہونے والی بیوی کو 40ہزار ریال حق مہر اور شادی کے بعد نوکری کرنے کی اجازت دے چکا تھا۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی تھی تاہم اس کا اطلاق آئندہ برس ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: