غیرملکیوں کی بازیابی پر امریکی صدر کی پاکستانی فوج کی تعریف

12 Oct, 2017 اب تک
غیرملکیوں کی بازیابی پر امریکی صدر کی پاکستانی فوج کی تعریفواشنگٹن:(12اکتوبر 2017) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپاکستانی سیکورٹی فورسز کی کارراوائی میں 5 غیر ملکیوں کی بازیابی پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی بازیابی سے پاک امریکا تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔pic.twitter.com/QzvPRw81ym— US Embassy Islamabad (@usembislamabad) October 12, 2017آج واضح رہے کہ پاک فوج نے امریکی خفیہ اداروں کی اطلاع پر پاک افغان سرحدی علاقے خیبر ایجنسی میں کامیاب کارروائی کے دوران 5 غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔مغوی خاندان کو افغان دہشتگردوں نے 5 سال قبل اغواء کیا تھا۔بازیاب غیر ملکیوں میں کینیڈین شہری،اسکی امریکی بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔امریکی حکام نے ان مغویوں کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی مصدقہ اطلاعات فراہم کی تھیں۔ پاک فوج نے گیارہ اکتوبر کو خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کی اور مغویوں کو بازیاب کرالیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: