انوشکا شرما کے فیشن برانڈ پر چوری کا الزام عائد

12 Oct, 2017 نیو
انوشکا شرما کے فیشن برانڈ پر چوری کا الزام عائد ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ملبوسات کے برانڈ پر چوری کا داغ لگ گیا۔ چینی کمپنی نے الزام عائد کیا ہے کہ انوشکا شرما نے ان کے ڈیزائن چوری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما نے گزشتہ ہفتہ اپنے فیشن ہاوس ”نش “ کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا جس میں ملبوسات کو مختلف اور دلکش ڈیزائن میں متعارف کروایا گیا تھا ۔ مگر ایک چینی فیشن کمپنی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ انوشکا شرما نے ان کے ڈیزائن چینی ای کامرس ویب سائٹ سے 'کاپی' کیے ہیں۔انوشکا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کے وہ کچھ ڈیزائن کاپی کرنے کو تسلیم کرتی ہیں اور یقین دہانی کی کہ انہیں فروخت نہیں کیا جائے گا، انہیں وہ ڈیزائن بے حد پسند تھے اس لئے انہیں بنایا گیا۔ڈیزائن کاپی کرنے پر کچھ گاہکوں کی جانب سے بھروسہ ختم ہونے کے ردعمل کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا کے بزنس ساتھی 'پاون اگروال' کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ڈیزائن چوری نہیں کئے ہیں۔ ملبوسات کے رنگ اور ملتے جلتے ڈیزائن کی بنا پر ڈیزائن ایک جیسے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اس مشکل سے بچتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملبوسات کے ڈیزائننگ کے بعد انہیں بھی یہ شک ہوا تھا کہ یہ ڈیزائنز چینی برانڈ سے کچھ کچھ ملتے ہیں۔شدید دباو کے باعث انہوں نے انوشکا کو بزنس پارٹنر ماننے سے ہی انکار کردیا اور کہا کہ ان کو بس برانڈ کی تشہیر کے لئے بطور ماڈل لیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: