تیسرا ون ڈے،نیوزی لینڈ کے خلاف صرف52رنز پر پاکستان کے 9کھلاڑی آئوٹ

13 Jan, 2018 نیو
ڈونیڈن:نیوزی لینڈ کے 258رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے صرف52رنز پر 9کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابقنیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک 9کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان 2،اظہر علی0،بابر اعظم8،محمد حفیظ 0, شعیب ملک3 ،شاداب خان 0، فہیم اشرف 10 اور حسن علی 0رنز بنا سکے جبکہ محمد عامر 14سکور بناکر واپس لوٹ گئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 257رنز سکور کئے۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 73رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روس ٹیلر 52اور مارٹن گپٹل 45رنز بنا کر نمایاں رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ رومان رئیس نے 3اور شاداب خان نے2 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-2 کی برتری حا صل ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: