صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےتارکینِ وطن کے خلاف نازیبا الفاظ

13 Jan, 2018 پی ٹی وی نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےتارکینِ وطن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔ جس کے بعد اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو حیران کن اور نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔امریکی صدر نے تارکینِ وطن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرت کے دوران کانگریس ممبران سے استعفار کیا کہ ہمارے ملک میں ان گھٹیا ممالک سے لوگ کیوں آ رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کی تردید بھی سامنے نہیں آئی ہے۔تاہم صدر ٹرمپ نے موقف اختیار کیا ہے کہ انھوں نے کسی کے لیے توہین آمیز زبان استعمال نہیں کی ہے۔حالیہ عرصے میں امریکی انتظامیہ نے ملک میں آنے والے تارکینِ وطن کی تعداد کم کرنے اور پہلے سے ملک میں موجود تارکینِ وطن کے حقوق محدود کرنے کے حوالے سے اقدمات کیے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: