افغانستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

13 Jan, 2018 پی ٹی وی نیوز
نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔وانگیری میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 اوور میں 188 رنز اسکور کیے ۔اوپنر روحیل نذیر نے 81رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی اور قیس احمد نے تین، تین ،نوین الحق نے 2، ظاہر خان اور نثار وحدت نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں افغانستان نے ہدف با آسانی 44 ویں اوور میں پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا۔ افغانستان کی جانب سےدرویش رسولی 76 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: