پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا

13 Feb, 2018 نیو
پشاور :پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، پشاور زلمی نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی ٹیم نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے ، اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ From Khirad of Humsafar to Aasiya of Raees, she has shone and will continue to sparkle. Welcoming our brand ambassador - the beautiful @TheMahiraKhan on board. #YellowStorm #HumZalmi #HBLPSL pic.twitter.com/Mahy9z57rC — PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 13, 2018 تقریب میں پشاور زلمی ٹیم کی کٹ(وردی) کی رونمائی آفیشل گیت کے ساتھ کی گئی ، اس موقع پر فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا۔ ماہرہ خان نے بھی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ٹوئٹ میں فرنچائز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ Super excited to be part of the Peshawar zalmi family! #humzalmi #PSL3 #yellowstorm ????????‍♀️????⚡️ pic.twitter.com/g3bMZMsrpJ — Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 13, 2018 یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوگا جب کہ زلمی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں

Comments & Reviews

بہت اچھا کیا
Ammar Group, Karachi Feb 14, 2018

Post Your Comments
Select Language: