فیصل آباد میں مشہوربرانڈکےٹرائل روم میں خفیہ کیمرے لگانےکامقدمہ

14 Feb, 2018 اب تک
فیصل آباد میں مشہوربرانڈکےٹرائل روم میں خفیہ کیمرے لگانےکامقدمہفیصل آباد: (13 فروری 2018) فیصل آباد میں مشہوربرانڈکی دکان میں خفیہ کیمرے لگانے والے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نےاس کی تفتیش ایف آئی اے کے سپرد کردی۔گارمنٹس کے معروف برانڈ کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے والے ملزمان رضوان اور فیاض کوعدالت میں پیش کیا گیا پولیس نےعدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی لیکن عدالت نے مزید تفتیش کے لیے یہ معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم فیاض نےاعتراف جرم کرتے ہوئےبتایاکہ گزشتہ دو ماہ سے ویڈیو بناتا اور دیکھنے کے بعد انہیں ڈیلیٹ کر دیتا تھا دکان کے منیجر نے بھی میڈیا سےبات کرتے ہوئے اس کا الزام فیاض پر لگاتےہوئےخود اس حوالے سےلاعلمی کااظہارکیا۔پولیس تاحال دکان کے مالک کوگرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے ذرائع کے مطابق دکان مالک کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے پولیس اس پر ہاتھ ڈالنے سے کترا رہی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: