شمالی کوریا سے جوہری میزائلوں پر مذاکرات ہوسکتے ہیں، ٹیلرسن

14 Feb, 2018 اب تک
شمالی کوریا سے جوہری میزائلوں پر مذاکرات ہوسکتے ہیں، ٹیلرسنواشنگٹن (13 فروری 2018) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ اْس کے جوہری اور بیلسٹک میزائیلوں کے حوالے سے مذاکرات ممکن ہیں۔ بشرطیکہ شمالی کوریا بامعنی مذاکرات پر راضی ہو۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ٹیلرسن اپنے مصری ہم منصب سامع شوکری کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو خود طے کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے کے لئے کب تیار ہوگا۔ شمالی کوریا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے۔انہوں نے دورہ مصر کے دوران لیبیا اور شام کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ اسرائیل فلسطین امن پروگرام کے بارے میں بھی گفتگو کی۔انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر، پاکستان، شام سمیت دنیا کے ایسے تمام ممالک کی مدد کرتا رہے گا جو دہشت گردی کا شکار ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: