نامور موسیقار روبن گھوش کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

14 Feb, 2018 اب تک
نامور موسیقار روبن گھوش کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئےمدھر اور رسیلے نغموں کی مالا چننے والے روبن گھوش کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔بغداد میں آنکھ کھولنے والے روبن گھوش کے اہلخانہ نے بعد میں مشرقی پاکستان کا رخ کیا اور ابتدا سے ہی روبن گھوش کا موسیقی کی طرف رحجان رہا۔ پاکستانی فلمی دنیا میں بطور موسیقار قدم رکھا تو دل کو گداز کرتے نغمے چھیڑے۔انہوں نے اداکارہ شبنم سے شادی کی اور ان کی بیشتر فلموں کی موسیقی روبن گھوش ہی دیتے رہے۔ روبن گھوش کو بہترین موسیقی دینے پر چھ نگار ایوارڈ بھی دیے گئے۔ انہوں نے پاکستانی فلم جو ڈر گیا وہ مر گیا کے لیے آخری بار موسیقی دی۔روبن گھوش نے ہر گلوکار کے ساتھ کام کیا اور اس وقت بلند مقام بنایا جب لالی وڈ پر کئی شہرہ آفاق موسیقاروں کا راج تھا۔ روبن گھوش کی مشہور فلموں میں چکوری، تلاش، چاہت، آئینہ، امبر اور دوریاں شامل ہیں۔ روبن گھوش اور شبنم انیس سو چھیانوے میں بنگلہ دیش منتقل ہوگئے تھے:یہ بھی پڑھیےمعروف اداکار قاضی واجد انتقال کرگئےفاطمہ ثریا بجیا کو دنیاسے رخصت ہوئے دو برس بیت گئےAbbtakk Entertainment Abbtakk Pakistan Abbtakk World abbtakkworld death anniversary of roban ghosh Pakistan pakistan news
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: