اسلام آباد:گولڑہ مارکیٹ کےتاجر چوری کی وارداتوں کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے

14 Feb, 2018 چینل24
اسلام آباد (24 نیوز) گولڑہ مارکیٹ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے خلاف تاجر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرآگئے، پولیس نے انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےصدرزون کا علاقہ جرائم کی آماجگاہ بن گیا، جہاں صرف پندرہ دنوں میں چوری کی دوسری بڑی واردارت ہوئی۔ اسلام آباد گولڑہ مارکیٹ میں چوروں نے رات گئے سامان لوٹنے کے بعد دوکان میں آگ لگا دی، واقعہ کے خلاف گولڑہ مارکیٹ کے دوکانداروں نے ٹائر جلاکر گولڑہ روڈ بلاک کردیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کی فراہمی کے مطالبہ پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایس پی صدر سمیت کوئی افسر بات تک سننے کوتیار نہیں۔ چندروزقبل گولڑہ مارکیٹ میں ایک رات میں 16دوکانوں کولوٹا گیاتھا۔ گزشتہ شب صدر کے علاقے میں ہی بینک کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس میں سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا تھا۔ دوسری جانب دکان خالی کرانے کے معاملے پر مشتعل تاجروں نے آبپارہ چوک بند کردیا۔ پولیس کے مطابق عدالتی بیلف تاجر رہنما اجمل بلوچ کی دوکان خالی کرانے آیا تھا ، پولیس نے مزاحمت کرنے پر تاجر رہنما اجمل بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: