شادی سے ایک ماہ قبل جان سینا کی منگیتر سے علیحدگی

16 Apr, 2018 ڈان نیوز
ریسلنگ کی دنیا کے نامور اسٹار جان سینا کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں تھیں، تاہم اب ان کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے، تاہم اب ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس خبر کا اعلان کیا۔ نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ ’6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں‘۔خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔ on Apr 15, 2018 at 8:20pm PDTحیرت انگیز بات یہ ہے کہ نکی بیلا نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جان سینا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ نکی نے اس تصویر میں خود کو اور جان سینا کو ’مسٹر اینڈ مسز‘ لکھا تھا۔ A post shared by (@thenikkibella) on Mar 25, 2018 at 12:17pm PDTاب تک ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کو ختم کرنے کی وجہ اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: