قومی کرکٹر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

16 Apr, 2018 پی ٹی وی نیوز
قومی کرکٹر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔محمد حفیظ اس سے پہلے نومبر 2014 اور جون 2015 میں یہ ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔ حفیظ کا باؤلنگ ایکشن گزشتہ برس 18 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کل ہو گاجس کا نتیجہ 14 روز میں آئے گا۔ قومی کرکٹر بولنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پُرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد ایک بار پھر قومی ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیل سکیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: