بھارتی عدالت نے تاریخی مکہ مسجد دھماکا کیس میں تمام ملزمان کو بری کردیا

16 Apr, 2018 اب تک
بھارتی عدالت نے تاریخی مکہ مسجد دھماکا کیس میں تمام ملزمان کو بری کردیانئی دلی:(16 اپریل 2018) بھارت کے شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد دھماکا کیس کے تمام ہندو انتہا پسند ملزمان کو عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔حیدرآباد کی خصوصی عدالت نے مئی 2007 میں نماز جمعہ کے دوران مکہ مسجد دھماکا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد تمام 5 ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے تھے، جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور ناکافی ثبوت پر انہیں رہا کیا جا رہا ہے۔مسجد دھماکا کیس میں ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما سوامی آسیمانند نبا کمار سرکار، دودنرا گپتا، لوکیش شرما، بھارت موہن لعل رتیشور اور رجندر چوہدری نامزد تھے۔عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کو رہا کردیا گیا جب کہ عدالتی کمرے کے باہر موجود متاثرہ خاندان کے افراد نے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔یہ بھی پڑھیئےبھارتی عدالت نےسلمان خان کو 5سال کی سزاسنادیبھارتی گجرات: 69مسلمانوں کے قتل کے عدالتی فیصلے میں کسی ملزم کو سزائے موت نہیں سنائی گئیAbbTakk News Abbtakk World Indian Courts New Delhi
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: