آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے کئی اہم منصوبے اور خصوصی پروگرام ختم

17 Apr, 2018 اب تک
آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے کئی اہم منصوبے اور خصوصی پروگرام ختماسلام آباد: (16 اپریل 2018) آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے کئی اہم منصوبوں اور خصوصی پروگرامز کو ختم کردیا گیا ۔ قومی صحت، ریلوے اور پاور سیکٹر سمیت متعدد وفاقی وزارتوں کے سیکڑوں منصوبوں کے فنڈز بھی کم کر دیئے گئے۔ذرائع سے حاصل دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کو ایک ہزار ایک ارب روپے سے کم کرکے ساڑھے سات سو ارب روپے تک محدود کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی نے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے چالیس ارب روپے کا خصوصی وفاقی ترقیاتی پروگرام ختم کردیا ہے۔ اس کے علاوہ تیس ارب روپے کے وزیراعظم کے پائیدار ترقی کے اہداف، پچیس ارب روپے کے توانائی سب کیلئے اور صاف پانی سب کیلئے اور سی پیک منصوبوں کیلئے فنڈز کاٹ کر محض پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا بجٹ تین سو انیس ارب روپے سے کم کرکے دو سوتینتیس ارب روپے جبکہ وزارت خزانہ کے تحت چلنے والے خصوصی پروگرامز کیلئے فنڈز ایک سو پینتیس ارب روپے سے کم کرکے ایک سو پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔16.08.18 Budget 2018 Development budget Development Fund Pakistan budget 2018-19
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: