رمضان کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

16 May, 2018 چینل24
اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔محکمہ موسمیات اور ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ماہر فلکیات کے مطابق چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی اور پاکستان کے ہر شہر میں دیکھا جاسکے گا۔دوسری طرف سعودیہ عرب سمیت لبنان، بحرین، اردن، عراق اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔وہاں پہلا روزہ کل رکھا جائے گا.انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی، سنگاپور،عمان، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی چاندنظر نہیں آیا,وہاں بھی پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔پاکستان میں چاندنظر آنے کی صورت میں دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی روز یعنی جمعرات کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: