اداکار اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو وائرل

16 May, 2018 اب تک
اداکار اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو وائرلنئی دہلی:(15 مئی 2018) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اندر کمار کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو نے اُن کی موت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے کیوں کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندر ہاتھ میں شراب کی بوتل اُٹھائے اپنی ناکامی کا شکوہ کرتے ہوئے رو رہے ہیں اور ویڈیو میں یہ بھی کہ رہے ہیں اداکار بننے آیا تھا لیکن کامیابی کے بعد میری عیاشیوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایےاداکار اندر کمار نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ دیکھ کر کچھ سیکھ سکتے ہو تو سیکھ لو ورنہ کل آپ بھی ہاتھ میں موبائل لئے اور شراب نوشی کرتے ہوئے خودکشی سے قبل ویڈیو بنا رہے ہوگے۔اندر کمار کی خودکشی کی ویڈیو پر اُن کی اہلیہ پل لوی کمار نے پریس کانفرنس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اندر کمار کی موت دل کو دورہ پڑنے کے سبب ہوئی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کردہ ویڈیو اُن کی ریلیز نہ ہونے والی فلم پھٹی پڑی ہے یار کا ایک سین ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: