چین میں ورلڈ روبوٹ سمٹ کی رعنائیاں عروج پر

16 May, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترقی یافتہ ممالک میں روبوٹس سے مختلف کام لینے کا رجحان کافی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں چین کے شہر Zhejiangمیں ورلڈ روبوٹ سمٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں نت نئے اور ذہین روبوٹس نمائش کے لئے پیش کئے --> گئے۔روبوٹس سے سجے اس میلے میں شہریوں سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جہاں جدید اور منفرد طرز سے بنائے گئے روبوٹس توجہ کا مرکز بنے رہے۔اس میلے میں بیکنگ کرنے والے روبوٹ نے خاص طور پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جسے دیکھ کر بچوں سمیت بڑے بھی خوب محظوظ ہوتے دکھائی دئیے جبکہ دوسری جانب جدید صلاحیتوں سے مزین کئی روبوٹس سمیت روبوٹک ڈاگ،کومبیٹ روبوٹس اور روبوٹک فش نے بھی لوگوں کی جانب سے خوب داد وصول کی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: