آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

17 May, 2018 پی ٹی وی نیوز
آئر لینڈ سے واحد ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھی پاکستان ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان کوایک پوائنٹ ملا جس کے بعد پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر ستاسی ہو گئی ہے۔میزبان ٹیم کے خلاف شکست پر پاکستان کو پانچ جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دو پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا۔ تاہم امام الحق اور بابر اعظم کی پارٹنرشپ نےخطرہ ٹال دیا۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارت ایک سو پچیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے،آسٹریلیا تیسرے،نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں ، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: