خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

17 May, 2018 اب تک
خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتارخانیوال:(16 مئی 2018) سی ٹی ڈی نے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کاؤنٹر ٹیزراریزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر خانیوال بس اسٹینڈ کے قریب کارروئی کرکے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔مبینہ دہشت گردوں میں غلام علی، احمد بلال، حسن امین اور طاہر شامل ہیں۔ مبینہ دہشتگرد خانیوال شہر میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چار ہینڈ گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: