افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری جمعرات کو

13 Jun, 2018 اب تک
افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری جمعرات کوکابل (13جون، 2018)افغانستان جمعرات کوبنگلورمیں بھارت کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کے آغاز سے ٹیسٹ ٹیم کی حیثیت حاصل کرلے گا جوکہ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں ٹیسٹ کھیلنے والا بارہواں ملک ہوگا۔آئی سی سی نے2017 میں آئرلینڈ اورافغانستان کوٹیسٹ کھیلنے کاحق دیاتھا۔ آئرش ٹیم نے مئی میں پاکستان کے خلاف کھیل کرٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔افغانستان اوربھارت کا تاریخی ٹیسٹ بنگلورکے چناسوامی اسٹیڈیم میں 14سے 18جون تک کھیلا جائے گا۔اصغر اسٹانک زئی اولین ٹیسٹ میں افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔افغان ٹیم میں شامل لیگ اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرایک اورون ڈے میں نمبردو بولر ہیں۔محمدنبی ٹی ٹوئنٹی میں 8ویں اور ون ڈے میں 16ویں پوزیشن پر ہیں۔بیٹسمین رحمت شاہ بیٹنگ میں 32 ویں نمبر پرفائز ہیں۔افغانستان کااسپین اٹیک ورلڈکلاس ہے۔جس میں مجیب الرحمٰن بھی شامل ہے۔کپتان اصغر کاکہناہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھناتاریخی موقع ہے۔ورلڈنمبرون ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنا بڑااعزاز ہوگا۔یہ بھی پڑھیےفٹبال ورلڈ کپ کی مختصر تاریخ اورجیتنے والی ٹیموں کا احوالفٹبال ورلڈ کپ کی مختصر تاریخ اورجیتنے والی ٹیموں کا احوال14-06-2018 Afghanistan Vs India Banglore FIRST TEST
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: