شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی کو ارسال

14 Jun, 2018 نوائے وقت
نگران وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے تین رکنی کمیٹی کو ارسال کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیر قانون شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے شریف خاندان کے نام کابینہ کمیٹی کو ارسال کرنے کی تصدیق کر دی ۔اعظم خان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سفارش کردہ نام کمیٹی اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے وزرا ء کی دستیابی دیکھ رہا ہوں۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ اگر وزراء دستیاب ہوئے تو اجلاس فوری کریں گے ورنہ عید کے بعد ہو گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: