فیفا ورلڈ کپ 2018 کا میلہ سج رہا ہے جمعرات سے روس میں

14 Jun, 2018 وائس آف امریکہ اردو
کراچی —فیفا ورلڈ کپ 2018ءکا میلہ تو جمعرات سے روس میں سجنے جا رہا ہے، لیکن اس کا بخاردنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اس کھیل کا نیا چیمپئن کون ہو گا؟ ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال گردش کررہا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں دفاعی چیمپئن جرمنی، ارجنٹائن ، برازیل، فرانس، اسپین،پرتگال، انگلینڈ، روس، سعودی عرب، ایران اور مصر سمیت 32 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 8گروپس میں تقسیم کیا گیا۔گروپ ’اے‘ میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے۔ گروپ’ بی‘میں پرتگال، اسپین، مراکش اور ایران۔گروپ’ سی‘میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک ۔ گروپ’ ڈی‘میں ارجنٹائن ، آئس لینڈ، کروئشیااور نائیجیریا۔ گروپ’ ای‘میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا۔ گروپ’ ایف‘میں جرمنی، میکسیکو، سوئیڈن اور جنوبی کوریا۔ گروپ’ جی ‘میں بیلجیم، پاناما، تیونس اور انگلینڈ۔۔اور گروپ’ ایچ ‘میں پولینڈ، سنیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: