راج کمار ہیرانی، رنبیر کپور کے ساتھ پانچ فلمیں اور بنائیں گے

11 Jul, 2018 اب تک
راج کمار ہیرانی، رنبیر کپور کے ساتھ پانچ فلمیں اور بنائیں گےویب ڈیسک:(11 جولائی 2018) بالی وڈ فلم ’سنجو‘ کی کامیابی کے بعد ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ مزید پانچ فلمیں کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔راج کمار ہیرانی کا شمار بالی وڈ کے کامیاب ہدایتکاروں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے منا بھائی سیریز اور حالیہ فلم سنجو کی ہدایتکاری دے کر عوام کو متاثر کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے راج کمار ہیرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عامر خان اور سنجے دت کے ساتھ دو، دو فلمیں ’تھری ایڈیٹس‘، ’پی کے‘، منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’لگے رہی منا بھائی‘ کیں جو تمام سپر ہٹ رہیں۔ لہذا میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ دوسری فلم کب کررہے ہیں۔اداکار رنبیر کپور نے راج کمار ہیرانی سے شائستہ انداز میں یہ بھی پوچھا کہ وہ میرے ساتھ مزید کتنی فلمیں کریں گے جس پر راج کمار ہیرانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’میں آپ کے ساتھ پانچ فلمیں اور کروں گا۔واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ نے اب تک 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں کو حیران کرچکی ہے اور باکس آفس پر فلم کی کامیابی کا سفر اب بھی جاری ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: