ماڈل نادیہ حسین کے بعد اداکارہ صاحبہ نے بھی اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کروادی، کیسی دکھتی ہیں ؟

11 Jul, 2018 روزنامہ اوصاف
ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کرکے مختلف اداکاراؤں کو بھی ایسا ہی کرنے کا چیلنج کیا گیا ۔ جن اداکاراؤں کو بغیر میک اپ تصاویر شیئر کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے ان میں سے تو اب تک کسی نے بھی اپنی تصویر شیئر نہیں کی تاہم جان ریمبو کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ نے اپنی سیلفی شیئر کی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی میک اپ بہت سے پردے رکھ لیتا ہے۔ صاحبہ ریمبو نے انسٹا گرام پر اپنی مارننگ سیلفی شیئر کرتے ہوئے نادیہ حسین کو --> مخاطب کرکے کہا ’ اب تک آپ کا چیلنج کسی نے قبول نہیں کیا اس لیے مجھے آگے آنا پڑ رہا ہے ، میں اپنی میک اپ اور کسی بھی فلٹر کے بغیر تصویر شیئر کر رہی ہوں‘۔ نادیہ حسین کا چیلنج اداکارہ ہمائمہ ملک کی بہن دعا ملک نے بھی قبول کیا اور اپنی بغیر میک اپ کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ کوئی ویڈیو چیلنج ہوتا تو لوگ مجھے دیکھتے کہ کیسے میں اپنی میڈ کو کچرا پھینکنے کی ہدایت کر رہی ہوں اور کیسے بچوں کو ناشتہ کرارہی ہوں، ہم سب لوگوں کو جلدکے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیاہ دھبے ، چھائیاں، چہرے کے بال وغیرہ ، یہ سب ہماری زندگی کا حصہ ہیں، ہم فوٹو شاپ کے ساتھ نہیں سوتے‘۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: