پیپلز پارٹی پر کیس ہونا کوئی نئی بات نہیں، سہیل انور سیال

12 Jul, 2018 اب تک
پیپلز پارٹی پر کیس ہونا کوئی نئی بات نہیں، سہیل انور سیاللاڑکانہ : ( 11 جولائی 2018) صوبائی حلقہ پی ایس 12 پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں نے وفاداریاں تبدیل کر کے سابق وزیر داخلہ سہیل سیال کی حمایت کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔.لاڑکانہ میں پی ایس بارہ پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سہیل انور سیال نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی جس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنماؤ ں خورشید عباسی، علی گل ڈومکی، بھلے ڈنو جاگیرانی و دیگر نے ان سے ملاقات کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر کیسز ہونا نئی بات نہیں بغیر الزام کے آصف زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی جبکہ ایف آئی اے کی حالیہ کارروائی سے قبل ہی پیپلزپارٹی نے ڈی جی، ایف آئی اے بشیر احمد میمن کے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ ان کے بھائی مٹیاری سے الیکشن لڑرہے ہیں اور جی ڈی اے نے انہیں خوش آمدید کہا ہے جبکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔تحریک انصاف کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے کہنے پر ادارے اپنا وقار نہ کھوئیں عمران خان کہتے ہیں کہ پہلے نواز شریف تھے اب آصف زرداری کی باری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو اداروں کی کریڈیبلٹی پر سوال اٹھیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: