رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا

12 Jul, 2018 اب تک
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگاویب ڈیسک:(12 جولائی 2018) رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل 13 جولائی کو ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دن ایک بج کر اڑتالیس منٹ پر ہو گا۔ مکمل یا جزوی گرہن تین بج کر ایک منٹ ہوگا۔ سورج گرہن کا اختتام سہہ پہر چاربجکرتیرہ منٹ پر ہوگا۔ماہر فلکیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان سمیت کینیڈا، امریکہ، بھارت، بنگلہ دیش، برازیل، ارجنٹائن اور یورپ کے بیشتر ممالک میں واضح طو ر پر دیکھا جائے گا۔سائنسدانوں کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: