صوبہ قندوز میں طالبان کے حملے

12 Jul, 2018 پی ٹی وی نیوز
افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملوں میں چالیس افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان نے "دشت آرچی" ضلع میں افغان فوج کی مختلف بیسز اور پوسٹوں پر حملے کئے۔افغان فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔دوسری جانب غزنی صوبے میں افغان فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں چوبیس طالبان ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: