لاہور: لیگی کارکنوں کونواز شریف کےاستقبال سےروکنے کیلئےپولیس کی تیاریاں

13 Jul, 2018 اب تک
لاہور: لیگی کارکنوں کونواز شریف کےاستقبال سےروکنے کیلئےپولیس کی تیاریاںلاہور: ( 13جولائی 2018) لاہور میں لیگی کارکنوں کونوازشریف کےاستقبال سے روکنے کیلئے پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ ٹھوکرنیازبیگ، ملتان روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، بندروڈ اور لکشمی چوک سمیت اہم شاہراہوں پر کنٹیرز پہنچا دیئے گئے۔نواز شریف کی آمد سے قبل لیگی کارکنوں کو استقبال سے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ اور لکشمی چوک کو کنٹینر لگا کر بند کیا جائےگا۔ بند روڈ اور موٹر وے ایم ٹو پر بھی کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ ایئرپورٹ جانیوالے تمام راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کیا جائےگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: