راجرز کپ ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، نوواک جوکووچ جونیئر کھلاڑی کے ہاتھوں ایونٹ سے باہر

10 Aug, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک) راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں یونان کے سٹیفانوس نے بڑا اپ سیٹ کر دیا، ومبلڈن --> چیمپئن نوواک جوکووچ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔راجرز کپ کے راؤنڈ آف سِکسٹین میں سابق ورلڈ نمبرون نوواک جوکووچ اور یونان کے سٹیفانوس مد مقابل ہوئے، یونان کے غیرمعروف کھلاڑی نے جوکووچ کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے کم بیک کرکے دوسرا سیٹ سات چھ سے اپنے نام کیا، تیسرے سیٹ میں دلچسپ کھیل کے بعد سٹیفانوس نے جوکووچ کو چھ تین سے آؤٹ کلاس کرکے ایونٹ سے باہر کر دیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: