عمران خان وزیراعظم کا حلف کب اٹھائیں گے؟

10 Aug, 2018 چینل24
اسلام آباد(24نیوز) آخر وہ فیصلہ ہو ہی گیا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع نے بتادیا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کا حلف کب اٹھائیں گے؟ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے تمام سیاسی پارٹیوں کاغرور خاک میں ملادیا اور پاکستان تحریک انصاف کامیاب پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 116 نشستیں لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلز پارٹی نے 43 نشستوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وفاق میں حکومت بنانے کیلئے 172 نشستیں کسی ایک پارٹی کے پاس ہونا ضروری ہیں، تاہم اس حوالے سے مضبوط پارٹی فی الحال پاکستان تحریک انصاف ہے۔ اسی سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی نشستیں پوری کرنے کیلئے آزاد امیدواروں اور دیگرز پارٹیوں کو ساتھ ملانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف اس معاملہ میں کافی کامیاب بھی رہی اور ایم کیو ایم، بی این پی مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے مجموعی نشستیں 180 سے زائد ہوچکی ہیں، اس لحاظ سے پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں پوزیشن مستحکم ہوچکی ہے کیونکہ وفاقی حکومت بنانے کیلئے 172 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کے چاہنے والے اس بات کے منتظر ہیں کہ عمران خان وزیر اعظم تو بن جائیں گے لیکن وہ وزیر اعظم کا حلف کب اٹھائیں گے؟ اس بات کا جواب بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عوام کو واضح طور پر بتا دیا ۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہسینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ عمران خان اٹھارہ اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ دوسری جانب نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے صدرممنون حسین کو سمری بھیج دی ہے۔صدر مملکت کو بھیجی گئی سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوبلانے کی استدعا کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے پرنومنتخب ارکان کوشرکت کے پیشگی نوٹس بھیجے جائیں گے، اسپیکرایاز صادق ان ارکان سے حلف لیں گے، 14اگست کوقومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا۔چودہ اگست کو دن 12 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے تحت 15اگست کو ہو گا،سولہ اگست کو دن دو بجے تک وزیر اعظم کےانتخاب کے لئے کاغذات جمع ہو سکیں گے۔ سترہ اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب ایوان کی ڈویژن کے زریعے ہو گا۔کامیابی کے بعد وزیر اعظم کا حلف سترہ اگست کو لینا ہے یا اٹھارہ اگست کو ،فیصلہ نومنتخب وزیراعظم کریں گے،نئے وزیر اعظم سے حلف قائمقام صدرصادق سنجرانی لیں گے، صدر مملکت ممنون حسین 15 سے 19 اگست تک برطانیہ کے دورے پر ہوں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: