ٖٖفخرزمان ایک بار پھر ملک و قوم کا فخر بن گئے خو د کو ملنے والا ایوارڈ کس کے نام کر دیا ، جان کر آپ بھی فخر محسوس کرنےلگیں گے

10 Aug, 2018 روزنامہ اوصاف
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس)پشاور کے بچوں کے نام کردیا۔فخر زمان نے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو --> پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لیے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: